3 مئی 2014 - 12:07
یوکرین کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل کیا جائے، ایران

وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے مشرقی یوکرین میں ہونے والی جھڑپوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مسلحانہ روش سےاجتناب اور پرامن حل کی ضرورت پرتاکیدکی ہے۔

ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے مشرقی یوکرین میں ہونے والی جھڑپوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مسلحانہ روش سےاجتناب اور پرامن حل کی ضرورت پرتاکیدکی ہے۔ مرضیہ افخم نے بحران یوکرین کوداخلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے مختلف علاقوں میں بڑھتا ہوا تشدد اور تصادم یقینا صورت حال، مزيدخراب ہونےکا باعث بنے گا اور یہ سلسلہ، اصولی راہ حل کو مشکل بنادےگا جو یوکرین کے قومی مفاد اور عوام کی مصلحتوں کے برخلاف ہے۔مرضیہ افخم نے مزيد کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پورے علاقے بالخصوص یوکرین میں امن و استحکام کاخواہاں ہے۔واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں ہونےوالی جھڑپوں میں شدت کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر اودیسا شہر میں ایک سرکاری عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں انتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔یوکرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں انتالیس افراد مارےگئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش جب اس شہر میں روس کے حامیوں اور یوکرین حکومت کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی تھیں۔

.......

/169